اسلام: ایک کامل و اکمل ضابطۂ حیات
اسلام وہ آفاقی دین ہے جو نہ صرف انسان کے ظاہری کو سنوارتا ہے بلکہ باطن کو بھی جلا بخشتا ہے۔ یہ صرف عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ایسا مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے ہر گوشے کو نور ہدایت سے منور کرتا ہے، چاہے عقائد ہو یا اخلاق، سیرت ہو یا معاشرت، عبادات ہو یا معاملات۔ اسلام ہر میدان میں رہنمائی فرماتا ہے۔ یہی دین ہمیں عدل، مساوات، اخلاص، تقوی، بندگی اور خدمت خلق جیسے عظیم اوصاف سے آراستہ کرتا ہے۔
ادارے کی یہ عملی و فکری کاوش ہے کہ روزانہ آپ کی خدمت میں ایسا جامع، بصیرت افروز اور دل کو چھو لینے والا مضمون پیش کیا جائے
جو قرآن و سنت کی روشنی میں آپ کی فکری و روحانی راہنمائی کا ذریعہ بنے۔
ان تحریروں میں وہ تمام موضوعات شامل ہوں گے جو ایک مؤمن کی عملی زندگی کا حصہ ہونے چاہئیں—جیسے:
- ایمانیات و عقائد: جن پر دین کی بنیاد قائم ہے۔
- عبادات: نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ جیسے ارکان دین۔
- اخلاق وآداب: جو شخصیت کو نکھارنے اور معاشرے کو سنوارتے ہیں۔
- سیرتِ طیبہ ﷺ: نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدینؓ کی مبارک زندگی کے روشن پہلو۔
- صحابہ کرامؓ کے روشن کردار اور قربانی کی مثالیں۔
- اسلامی تاریخ: جو ماضی کی روشنی میں حال کا شعور دیتی ہے۔
- معاشرتی واصلاحی مضامین: دین و دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
- مسنون دعائیں واحادیث: روح کی تسکین اور دل کا اطمینان۔
یہ تمام موضوعات وہ گوہر ہیں جو ہماری دنیا کو سنوار سکتے ہیں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔