⚜️ قطب اودھ کے رخِ حیات کی چند جھلکیاں ⚜️
بموقع : (عرس مبارک ❤️)
✍🏻 سیّد عبد الحمید قادری بخاری امجدی (جاجمؤ شریف کانپور)
✨ اسم گرامی، القاب اور سلسلۂ نسب
محمد بن قطب الدين المعروف بہ شاہ ولایت، قطب اودھ، مخدوم اودھ، شاہ مینا... آپ کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تک جا پہنچتا ہے۔
✨ پیدائش کی بشارت
شیخ قوام نے بشارت دی کہ برادرم قطب الدین کے گھر ایک ایسا بچہ پیدا ہوگا جو خاندان کا نام روشن کرے گا۔ یہی بچہ مخدوم شاہ مینا ہیں۔
✨ ایام طفولیت
بچپن میں اگر دایہ بے وضو ہوتی تو آپ دودھ نہیں پیتے تھے۔ چڑیاں آپ کے ہاتھ پر بیٹھ جاتیں اور آپ کے حکم سے ہی اڑتی تھیں۔
✨ مخدوم کی رحلت
راجح قول کے مطابق 23 صفر 884ھ کو آپ کا وصال ہوا۔ آپ کا مزار لکھنؤ میں زیارت گاہِ خاص و عام ہے۔
🤲 مولیٰ کریم اپنے بندگانِ خاص کے علمی و روحانی فیضان سے ہمیں بھی وافر حصہ عطا فرمائے۔ آمین۔
Tags:
حیات وخدمات