مسلم لڑکی سے شادی پر ہندونو جوانوں کو پانچ لاکھ کا انعام !

 

بنگلورو۔ ۱۱ اگست: کرناٹک میں ایک کٹر ہندو تو ادی لیڈر اور ایم ایل اے بسن گوڑا پاٹل یتنال اپنے متنازع بیانات کے سبب سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ایک متنازع بیان دے دیا ہے، جس سے دو برادریوں کے بیچ تناؤ پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لڑکی سے شادی کرنے والے ہندونو جوانوں کو وہ 5 لاکھ روپے کا انعام دیں گے۔ دراصل، کرناٹک کے بیجاپور شہر کے ایم ایل اے اور سابق بی جے پی لیڈر بسنگو ڈا پاٹل تینال نے گزشتہ اتوار کو ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اسکیم بنائیں گے، جس کے تحت مسلم لڑکی سے شادی کرنے والے ہندونوجوان کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ایم ایل اے بسنگوڈا پاٹل یتنال، کُرُبارا اونی میں واقع والمیکی برادری کے اس نوجوان کے اہلِ خانہ سے ملنے گئے تھے جو مارا گیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے یہ متنازع بیان دیا۔ بتادیں کہ گزشتہ 3 اگست کی رات کو اسی گاؤں میں ایک مسجد کے سامنے گویسید پا نائک نام کے نوجوان کو مسلم لڑکی کے ساتھ عشق کے تعلقات ہونے کے الزام میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایم ایل اے بسنگوڈا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے سامنے ایک گروہ نے نائک پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا لیکن اس پاس موجود کسی شخص نے اسے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی