السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام عازمینِ حج،خصوصاً وہ حضرات جو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز (PHOs) کے ذریعے حجِ بیت اللہ کا ارادہ رکھتے ہیں، متوجہ ہوں!
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہندوستانی پرائیویٹ آپریٹرز کے حج کوٹے میں غیر متوقع کمی کی وجہ سے ایک غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اسی تناظر میں ہم نے پہلے آپ کو کسی بھی قسم کی جلد بازی اور ممکنہ فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہنے اور انتظار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
اب تازہ خبر یہ ہے کہ *ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی آج 22 اور کل 23 اپریل 2025 کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔* اس دورے سے تمام متعلقین، بشمول حج آپریٹرز اور عازمین، کو یہ امید وابستہ ہے کہ وزیرِ اعظم سعودی حکام کے ساتھ گفتگو میں پرائیویٹ حج کوٹے کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے اور اس کا کوئی مثبت حل نکل آئے گا۔
چونکہ وزیرِ اعظم کا یہ دورہ کل 23 اپریل کو مکمل ہوگا، لہٰذا اس بارے میں کسی بھی ممکنہ پیش رفت یا نتیجے کی خبر پرسوں، یعنی 24 اپریل 2025 کی شام تک ہی متوقع ہے۔
لہٰذا، تمام عازمینِ حج سے پُرزور گزارش ہے کہ وہ مزید دو سے تین دن (کم از کم 24 اپریل کی شام تک) لازماً انتظار فرمائیں۔ حج کی سیٹ بک کرنے یا کسی بھی آپریٹر کو رقم ادا کرنے میں قطعی جلد بازی نہ کریں۔
*ان شاء اللہ تعالیٰ، 24 اپریل کی شام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اس تعلق سے نیا اور واضح اعلان سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔*
تب تک صبر و تحمل سے کام لیں، دعا فرمائیں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا پُرکشش آفر پر دھیان نہ دیں۔ آپ کی رقم قیمتی ہے، اسے محفوظ رکھیں۔
*براہِ کرم اس اہم پیغام کو دیگر عازمینِ حج تک ضرور پہنچائیں۔*
جزاکم اللہ خیراً۔
___________________________